اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,634FansLike
9,993FollowersFollow
565,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

لاہور ہائیکورٹ نے اساتذہ کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا، رہائی کے احکامات جاری

 

لاہور : ہائی کورٹ نے تمام نظر بند اساتذہ کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام اساتذہ کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے پنجاب کے اساتذہ کی نظر بندی کیس کی سماعت کی، عدالت میں ملک عزیز اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

عدالت نے دلائل سنتے ہی 114 اساتذہ کی نظربندی کو کالعدم قرار دیتےہوئے انہیں فور ی رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور میں احتجاج کرنیوالے 100 سے زائدسرکاری ملازمین گرفتار

لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کیخلاف دائر درخواستوں پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو نظربند 5 اساتذہ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں اساتذہ لیو انکیشمنٹ اور سرکاری اسکولوں کی نجکاری کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔