اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,751FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پولینڈ میں چوری کی حیران کن واردات، مجسمہ بنے چور نے موقع ملتے ہی واردات کر ڈالی

 

پولینڈ میں چوری کی ایک حیران کن واردات منظر عام پر آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چور نے شاپنگ مال کو لوٹنے کیلئے ایک منفرد طریقہ اپنایا، جس میں چور شاپنگ مال کے بند ہونے تک مجسمے کی طرح پوز بنا کر کھڑا رہا۔

تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ جیسے ہی شاپنگ مال بند ہوا تو مجسمے کی طرح پوز بنائے ہوئے چور نے جیولری اسٹور لوٹ لیا۔

شاپنگ مال لوٹنے کے بعد چور نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے ڈیوٹی پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے دیکھ کر پکڑ لیا اور موقع پر ہی پولیس بلا لی۔

گوجرانوالہ کے شہری کی دوہائیاں، ساس نے داماد کو لوٹنے کا حیران کن طریقہ اپنایا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم اسی انداز میں شاپنگ اسٹورز کو پہلے بھی کئی بار لوٹ چکا تھا اور ہر بار بچ نکلتا تھا لیکن اس بار اسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔