اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کابل: اسپورٹس کلب دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

شدت پسند تنظیم داعش نے کابل اسپورٹس کلب میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کی رات کو زور دار دھماکا ہوا۔

کہ دھماکا کابل کے اسپورٹس کلب میں ہوا تھا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 7 افراد شدید زخمی ہوئے تھے ۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اسپورٹس کلب کی دیواریں گرگئیں اور کھڑکیاں دروازے بھی ٹوٹ گئے۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے کیا گیا جس نے جمعہ کے روز باقاعدہ اپنے ٹیلی گرام چینل پراس کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

داعش نے کہا کہ دھماکا پارسل بم سے کیا گیا اور اسے وہاں رکھا گیا جہاں لوگ جمع تھے۔

دوسری جانب افغانستان میں قائم طالبان حکومت کی جانب سے بھی اس پر فوری کوئی رد عمل جاری نہیں کیاگیا ہے۔