اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیئے

بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے ہیں، دیگرکھلاڑی بنگلادیش کے میچ کے بعد دستخط کریں گے۔

جیو نیوز کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی کاپیاں اتوار کو کولکتا میں موصول ہوگئی تھیں۔

کچھ کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے ہیں تاہم بنگلادیش کے خلاف میچ پر توجہ مرکوز رکھنے کی وجہ سے مینجمنٹ نے وقتی طور پر کھلاڑیوں سے دستخط لینے کا سلسلہ روک دیا ہے۔

باقی رہ جانے والے کھلاڑی بھی آنے والے دنوں میں دستخط کردیں گے۔

انضمام الحق جب چاہیں ملاقات کیلئے دستیاب ہوں،ذکا اشرف

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی نے دستخط کرنے سے انکار نہیں کیا ہے لیکن سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل سی اور ڈی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو معاوضہ میں بہت زیادہ فرق کی وجہ سے کچھ تحفظات ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 60 لاکھ 30 ہزار روپے اور بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 41 لاکھ 47 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے ۔

سی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 17 لاکھ 65 ہزار اور ڈی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 11 لاکھ 32 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔