اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہری کواغواکرکے تاوان لینےپرایس ایچ او اہلکاروں سمیت معطل

 

لاہور، شہری کو اغوا کرکے 26 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے پر سابق ایس ایچ او کو اہل کاروں سمیت معطل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جھوٹا مقدمہ درج کرنے سے متعلق افسران کو شکایت کرنے پر ایس ایچ او آصف اور اہلکاروں نے شہری اقبال کو اغواہ کیا اور شہری سے 26 لاکھ روپے کا تاوان وصول کیا۔

کچے کے ڈاکوؤں نے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا

مدعی مقدمہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ شہری اقبال تاحال اغوا ہے، 26 لاکھ روپے تاوان کی مد میں دیے اور دینے کے باوجود اب تک شہری انکے پاس موجود ہے۔

مدعی مقدمہ کے بیان پر پولیس نے انسپکٹر آصف علی، سب انسپکٹر علی سلمان، وقاص علی، کانسٹیبل رضوان، ساجد سلیم اور طارق نائی کو مقدمے میں نامزد کرلیا اور افسران نے انہیں معطل کر دیا۔

اطلاعات ہیں کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود نواجوان اقبال تاحال بازیاب نہیں ہوا اور نہ نامزد پولیس افسران گرفتار ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے مانگا منڈی پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو گرفتار کرنے کی بجائے تحفظ فراہم کرنے میں لگی ہوئی ہے۔