اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افغانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کیے جا رہےہیں، فضل الرحمان

 

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانیوں کو بلیک میل اور انکی جائیدادوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن کے معاملے پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے اس معاملے میں افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو اعتماد میں لے کر انکی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غیر قانونی کی آڑ میں قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں ہر کاروبارافغانیوں کے قبضے میں ہے: خواجہ آصف

مقامی انتظامیہ اور بااثر قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کرنے میں لگے ہوئے ہیں، انکی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کیلئے ظالمانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے، اس طرح کے اقدامات سے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، دو طرفہ مذاکرات کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔