اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کیجانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث مرنے والے بچوں سے متعلق اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہورہے ہیں۔

latest urdu news

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کیجانب سے فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل نے فلسطینی زمینی اور فضائی دونوں راستوں سے حملے کیے ہیں جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8400 سے زائد ہو گئی ہے جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہے، اسرائیل بمباری سے 23 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں جب کہ شہدا میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد ہیں۔