اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی و پی پی کارکنان کوخود مایوس کررہےہیں،احسن اقبال

 

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کے الیکشن کے مطالبے پر رد عمل دیدیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کے الیکشن کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جماعتیں جو الیکشن مانگتی تھیں، وہ صرف بیان بازی کر رہی ہیں جبکہ ہم نے الیکشن کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔

ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہیں، پیپلز پارٹی جیتےگی: بلاول بھٹو

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی قریب آتے ہیں تو اس سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو یہ کہہ کر خود ہی مایوس کر رہے ہیں کہ اگلا وزیراعظم نواز شریف ہے۔