اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

واٹرسپلائی ریفرنس،آصف زرداری و15ملزمان احتساب عدالت طلب

 

اسلام آباد، سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سمیت 15 ملزمان کو ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو، خواجہ عبد الغنی مجید، مناہل مجید اور عبد الندیم بھٹو کو بھی طلب کرلیا ہے۔

پارک لین و ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز، آصف زرداری پر فرد جرم عائد

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں، جس میں ملزمان کو 18 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔