اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اگرکسی کو زبردستی اقتدارپربٹھایاگیاتونقصان ہوگا،خورشید شاہ

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید کا کہنا ہے ہر سیاسی جماعت کی خواہش ہوتی ہے کہ وزیراعظم اسکا ہو لیکن اگر کسی کو زبردستی اقتدار پر بٹھایا تو اس سے ملک کا نقصان ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس آج بھی انکے ہاتھ میں ہے جن کے ہاتھ میں پہلے تھا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہے کہ وہ الگ الگ الیکشن لڑیں یا اتحاد کرکے لیکن کسی کو زبردستی لایا گیا تو حکومت نہیں چلے گی، سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں نقصا ن ہوگا، دنیا بھر میں ووٹ ڈالتے وقت کسی کی مداخلات نہیں ہوتی۔

نواز شریف ملک بچاؤ کسی کے ہاتھ میں نہ آؤ :خورشید شاہ

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتی، ہم عوام کےسامنے جوابدہ ہیں، الیکشن میں ہمارا گھوڑا اکیلا ہے، ماضی میں بھی پنجاب کے عوام پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں، ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا جیل جانے سے سیاستدان کا قد بڑھ جاتا ہے، نواز شریف چاردن جیل چلے جاتے تو ان کا قد بڑھ جاتا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ترقی کے دعوے کرنے والوں نے موٹرویز بنانے کے علاوہ کیا کیا ہے ؟اگر کسی کو زبردستی اقتدار میں لایا گیا تو اس سے ملک کا نقصا ن ہوگا۔