اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,440FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان کی سائفرگمشدگی کیس کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی

 

اسلام آباد، سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئر مین اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، شاہ خاور، رضوان عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق وزیر خارجہ کیجانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

نواز شریف اور عمران خان کو انصاف ملنا چاہیے، جاوید لطیف

آج کی سماعت کیلئے ایف آئی اے 3 گواہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ہمراہ لائی تھی، سماعت میں بڑا فیصلہ لیتے ہوئے عدالت نے دونوں ملزمان کی فیملیز کے 5 ممبران کو سماعت سننے کی اجازت دیدی، شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی نے آج پہلی بار جیل میں عدالت کی کارروائی کو براہ راست دیکھا جبکہ عمران خان کی ان کے بیٹوں سے ملاقات بابت عدالت نے سپرنٹینڈنٹ جیل کو بلا کر حکم جاری کیا کہ ہفتہ میں ایک دن عمران خان سے انکے بچوں کی فون پر بات کروائی جائے۔

وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے، خصوصی عدالت کے جج نے سائفر کیس کی سماعت ملزمان کے وکیل سلمان صفدر کے عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔