اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بیک وقت 3 مردوں سےشادی رچانے والی خاتون گرفتار

 

بیجنگ، چینی خاتون کو شادی شدہ ہونے کے باوجود فراڈ کیلئے 3 مردوں سے جعلی شادیاں کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ژونامی خاتون نے 3 مردوں سے جعلی شادی کرکے ایک لاکھ ڈالرز ہتھیائے۔

35 سالہ جعلساز خاتون جو کہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ایک بیٹی کی ماں ہیں، انہوں نے دوسرے مردوں کو دھوکہ دینے کی غرض سے ڈیٹنگ کی۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ خاتون اس جعلسازی کے کام میں کیوں پڑی کیونکہ اسکا شوہر اپنا کاروبار بڑے اچھے انداز سے کرتا تھا اور انکی مالی حالت بھی بہت اچھی تھی۔

چین میں عوامی خدمت کیلئےہوائی ٹیکسیاں متعارف کروا دیں گئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بات یقینی ہے جس نے عورت کو کئی سالوں تک چار شوہروں کو دھوکہ دینے پر اکسایا، وہ درحقیقت   انکا حقیقی شوہر ہے جو ہمیشہ کام میں مصروف رہتا تھا اور اہلیہ کو زیادہ توجہ نہیں دیتا تھا۔