اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,595FansLike
9,992FollowersFollow
565,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

9مئی والوں کےعلاوہ سب سےبات کرنےکوتیارہیں،راناثناءاللہ

 

لاہور، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 9 مئی کے ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ فرح بی بی کرپشن دو جمع دو والا معاملہ ہے پہلے بھی ثبوت عوام کے سامنے رکھے، عمران خان کو اوٹنی کا دودھ دیں، شہد، ہرن یا دیسی مرغ دیں تو اس اعتراض نہیں، ہمارا یہ ظرف نہیں انکی جیل میں ادویات و کھانا بند کردیں۔

ہمارا پی ٹی آئی چیئر مین سے سوال ہے کہ وہ کہتے رہے جیل میں کوئی کلاس نہیں ہونی چاہیے، بلکہ سب کلاس ختم کر دینی چاہیے لیکن عمران خان اڈیالہ جیل میں دیکھ لیں جوان کیساتھ سلوک ہوا وہی سوک دوسروں کیساتھ بھی ہوا۔

راناثناء اللہ نے کہا کہ فرح گوگی کو بیرون ملک سے واپس لانے کا ملکی و غیر ملکی قانونی طریقہ کار ہے اس پر تحقیقاتی ادارے کام کررہے ہیں۔

تنقید کو کچھ نہیں بچاتو جلسہ اسٹیبلشمنٹ پرڈال دیا،رانا ثنا اللہ

لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی کے صدر شہباز شریف ہی ہیں اور نواز شریف پارٹی کے قائد ہیں، ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں ہوتا ہے، جنوبی پنجاب کا جائزہ لیا وہاں اچھی پوزیشن ہے نئے لوگ شامل ہو رہے ہیں تمام حلقوں سے تگڑے امیدوار کھڑے ہوں گے، ہمیں امیدواروں کی کمی نہیں ہے بلکہ چناؤ میں دشواری ہو رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی میرے بھائی ہیں اور بے باک انسان ہیں، وہ پارٹی سے ناراض نہیں ہیں، جلد ہی وہ پارٹی کیساتھ تعاون کریں گے۔