اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اقوام متحدہ نے غزہ کی زمین کو جہنم قرار دے دیا

 

اقوام متحدہ نے اسرائیلی بربریت کے باعث شمالی غزہ کو زمین پر جہنم سے تشبیہ دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی جانب سے زمینی اور فضائی جارحیت جاری ہے جس سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور انہوں نے سر چھپانے کیلئے اسپتالوں یا پھر اقوام متحدہ کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق گزشتہ دو دونوں میں ایک لاکھ فلسطینی شمالی غزہ سے جنوبی غزہ میں منتقل ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے اسرائیل کی جارحیت مسلسل جاری ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کا استعمال محصور فلسطینی علاقے میں اندھا دھند تباہی پھیلا رہا ہے۔

غزہ، آکسیجن نہ ملنے سے 39 نومولود بچے انتقال کر گئے

واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بڑی تباہی پھیلانے والے دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔