اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میں نےہمیشہ گیٹ نمبر4کاساتھ دیالیکن مجھےنظرلگ گئی،شیخ رشید

 

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چلے کے دوران میرے خلاف ایسے شہروں میں مقدمات درج ہوئے جہاں میں کبھی گیا ہی نہیں، چلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے۔

میرے خلاف مقدمات فواد اور شیخ رشید نے بنوایا:عطاء تارڑ

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا مخالفین سیاسی مہم چلاتے رہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہار تو وہ جاتا ہے کہ جو ہار مانتا ہے، مجھے اللہ سے مدد کی امید ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ سیاست نہیں کرتے لیکن جس دن الیکشن کا شیڈول آئے گا اس دن ہم ہی سیاست کریں گے، ابھی کسی کو سمجھ نہیں آرہی کہ ملکی سیاست کس طرف جاری ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، عوام سیاست دانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف واپس آیا، میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی، نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے اسکا میں انتظار کروں گا۔