اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,634FansLike
9,993FollowersFollow
565,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ن لیگ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعےاقتدار میں آئی، شرجیل میمن

 

کراچی، پی پی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن میں آج تک کبھی مسلم (ن) کو اقتدار نہیں ملا،
ن لیگ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی۔

اگلے سال وزیراعظم کا ڈومیسائل انشاء اللہ صوبہ سندھ سے ہوگا، بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آنے والا سال پی پی کا سال ہو گا، پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں بہت کام کیے ہیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جبرو ظلم برداشت کیے لیکن میدان کبھی نہیں چھوڑا۔

عمران خان کو ثاقب نثار جیسے ججز کی تلاش ہے:شرجیل میمن

2018 میں پاکستان پر ایک نااہل کو تھوپاگیا تھا، ہم نہیں چاہتے کہ 2024 میں بھی ملک پر ایسے لوگ تھوپے جائیں جو ملک کی فلاح و بہبود نہیں چاہتے اور مشکل وقت میں عوام کو چھوڑ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔

2024 کے انتخابات میں عوام کا ووٹ فیصلہ کرے گا اور کوئی نااہل شخص ملک پر تھوپا نہیں جائے گا، نااہل جماعتوں کو عوام مسترد کردیں گے، (ن) لیگ کو صرف الیکشن کے دنوں میں سندھ یاد آتا ہے، جب بھی مسلم لیگ (ن) اقتدار میں ہوتی ہے تو اسے سندھ کا کوئی خیال نہیں آتا۔