اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,297FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

7 سالہ بیٹے کی قبر کو سجانے کیلئے ماں نے قانون توڑ دیا

 

گلوسیسٹر، انگلینڈ میں ایک ماں کو سرکاری ہدایت موصول ہوئیں جس میں کہا گیا کہ وہ اپنے 7 سالہ بیٹے کی قبر کے ارگرد کی سجاوٹ کو ہٹا دیں کیونکہ یہ انتظام قواعد و ضوابط کیخلاف ہے، ماں نے اس پر عمل کرنے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ شارنا ریوز کا چھوٹا بیٹا ینگ ہیری-لی اینڈ ریوز فروری 2022 می دمہ کے شدید دورے کے بعد انتقال کر گیا تھا، جسکے بعد شارنا نے اپنی جوان بیٹی کیساتھ مل کر لکڑی سے بنی قطبے کی ایک باڑ کو ہاتھ سے پینٹ کرنے میں کئی دن گزارے جسے انہوں نے بیٹے کی قبر کے پاس لگا دیا۔

چین میں عوامی خدمت کیلئےہوائی ٹیکسیاں متعارف کروا دیں گئیں

گزشتہ ماہ شارنا کو گلوسیسٹر سٹی کونسل کیطرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں رنگین باڑ اور قبر کی سجاوٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ اس سے قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی ہوتی ہے۔

والدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے سٹی کونسل کے اس قانون سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ قبر کی سجاوٹ میرے 7 سالہ بیٹے کی خوش مزاج شخصیت کی نمائندگی ہے۔