اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف 2روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ سے سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے سی پیک، ہیلتھ کارڈ، تعلیم ترقی، امن، روزگار، کاروبار اور حقوق دیے تھے، یہ سلسلہ پھر شروع کریں گے۔ دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، امن پھر واپس لوٹے گا۔

نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں، نواز شریف کوئٹہ میں اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے 20سے زائد اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔