اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,094FansLike
9,994FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لئے۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے اور ان کی گاڑیاں بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

نواز شریف اور عمران خان کو انصاف ملنا چاہیے، جاوید لطیف

احتساب عدالت نے نواز شریف کے بینک اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔

2020میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری ہوئے تھے، سابق وزیراعظم کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔