اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

903,435FansLike
10,000FollowersFollow
571,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسافر جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر خاتون کے سونے کی ویڈیو وائرل

مسافر طیاروں میں حیران کن واقعات ہونا معمول ہیں، تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی خوب سمیٹ لیتے ہیں۔

حال ہی میں ساوتھ ویسٹ ائیرلائن کی مسافر اپنے حیران کن عمل کے باعث وائرل تو ہو گئی ہے تاہم ائیر لائن انتظامیہ کو بھی پریشان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ویسٹ ائیر لائنز کی فلائٹ میں اس وقت مسافر بھی پریشان ہو گئے جب ایک خاتون مسافر نیپ لینے کی غرض سے مسافر طیارے کی سیٹ کے اوپر موجود سامان رکھنے کی جگہ پر لیٹ گئی۔

جبکہ ایئرلائن کی جانب سے تاحال ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ دیگر مسافر بھی خاتون مسافر کی ویڈیو بناتے اور اس پر تبصرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا، “میرا اندازہ ہے کہ عورت دوسرے مسافروں کے ساتھ سونے میں بہت زیادہ بے چین تھی۔” ایک اور تبصرہ پڑھتا ہے، “میرا اندازہ ہے کہ وہ واقعی یہ سارا ڈبہ اپنے لیے چاہتی تھی۔”

نیویارک پوسٹ نے بھی اپنی رپورٹ میں اسی طرح کے ایک واقعے کا حوالہ دیا کہ جس میں اسپین کے شہر ایبیزا سے روانہ ہونے والی ریان ایئر کی پرواز میں ایک مسافر کو اوور ہیڈ اسٹوریج بن میں دیکھا گیا تھا۔

latest urdu news