اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود آپ نے بیانات دیے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے، آپ تین روز کے اندر اندر جواب دیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

شوکاز نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ کا جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی آپ کے خلاف ایکشن لے گی۔

latest urdu news