اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بیرون ملک تعلیم کے نام پر فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ ملزم شبیر احمد کو ڈی جی کوٹ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق ملزم نے دھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے شکایت کنندہ سے بائیس لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔

ملزم شہریوں کو بیرون ملک یونیورسٹیوں میں داخلہ کے نام پہ لاکھوں روپے کا فراڈ کرتا تھا، ملزم نے بیرون ملک یونیورسٹی میں فیس کی مد میں ڈسکاؤنٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر بائیس لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔

ایف ائی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کریڈٹ کارڈ کا ڈیٹا اکٹھا کرنے والے گروہ کا حصہ ہے جو ساتھیوں کے ساتھ مل کر کریڈٹ کارڈز کے ذریعے یونیورسٹیوں کی فیس ادا کرنے میں ملوث پایا گیا۔

ملزم فراڈ کی رقم اپنے بینک اکاؤنٹس میں وصول کرتا تھا، ایف ائی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

حکام کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اور کئی لوگوں کو لوٹ چکا ہے، ملزم سے 3 اے ٹی ایم کارڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

latest urdu news