اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گورنر کے پی کا گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات پر وزیراعلیٰ علی امین کو چیلنج

پشاور، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات پر وزیراعلیٰ علی امین کو چیلنج کردیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں کبھی بھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات کی۔

گنڈا پور کو چیلنج ہے، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئیں قبضہ کرکے دکھائیں، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔

ایک اور موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا آپ اپنے بانی کو جیل سے نہیں نکال سکتے بلکہ اگر قانون توڑا آپ کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ ہم آئین کو آئین کو نہیں مانتے انکے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، جو کہتے ہیں معافی نہیں مانگتے انہیں معافی مانگنا ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے 25 اپریل کو تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہ صرف اسلام آباد جائیں گے بلکہ عمران خان کو وہاں سے لیکر ہی آئیں گے۔

latest urdu news