اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

991,097FansLike
10,005FollowersFollow
575,900FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

شہباز شریف کی بجائے نواز شریف سے بہتر مذاکرات ہو سکتے: فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہے لہٰذا ان سے مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں۔

اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ آپ کب پاکستان تحریک انصاف میں واپس آرہے ہیں؟ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹی سے بات ہوجائے تو پی ٹی آئی کے اندر شور مچ جاتا ہے، تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، اختلاف ہوسکتے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی لڑائی ہار گئے تو ملک لڑائی ہار جائے گا، عوام کو قانون کی بالادستی کے لیے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہے، ان سے مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں، شہباز شریف کے پاس کچھ بھی نہیں، نواز شریف ملک میں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

latest urdu news