اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

افغانستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 60 افراد جاں بحق، 200 سے زائد بے گھر

افغان صوبے بغلان میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہوگئی۔

افغانستان کے صوبے بغلان میں آنیوالے سیلاب میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا سیلاب میں متاثر ہونے والے اضلاع میں 200 سے زائد افراد اپنے گھروں میں محصور ہوچکے تھے جن کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹرز بھی بھیجے گئے تھے مگر اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن کامیاب نہ ہوسکا۔

دوسری جانب افغان نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کے نمائندے کا بتانا ہے کہ صوبہ بغلان کے 3 اضلاع میں بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

افغان حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوشش کر رہے ہیں۔

latest urdu news