اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خواجہ سعد رفیق بلاول بھٹو پر برس پڑے

 

لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا جواب دے دیا۔

رہنما (ن) لیگ خواجہ سعد رفیق نے (ایکس ) پر بیان میں چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے، آپ نے سوال اٹھایا ہے تو جواب بھی سن لیں۔

ہمیں جدت کی طرف جانا ہوگا ،صاف پانی بنیادی حق:بلاول بھٹو زرداری

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میرے خاندان یا میں نے کبھی منہ نہیں چھپایا اور نہ ہی انگریز ، ایوب خان اور یحییٰ خان کی چاپلوسی کی، ہم نے گزشہ 80 برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لے کر قمر جاوید تک سب کی جیلیں بھگتی ہیں۔

سعد رفیق کا مزید یہ کہنا تھا کہ میرے والد نے بھٹو کی سول آمریت میں جان دی، ضیا آمریت میں مجھے 3 بار جیل جانا پڑا، مشرف آمریت سے لڑے، جیلیں کاٹیں اور جسمانی تشدد سہا ، عمران خان ، قمر باجوہ اور ثاقب نثار کا نقاب پوش مارشل لاء بھی بھگتا، بطور وزیر اپنے کام اور ضمیر سے مطمئن ہوں۔