اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نگران وزیر کھیل چیف سلیکٹر بن گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا ہے ۔

انضمام الحق کے استعفے کے بعد توصیف احمد کو دورہ آسٹریلیا کے لیے عبوری چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نےسابق کپتان محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر تعینات کردیا ، ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

محمد حفیظ کوپاکستان ٹیم کا کوچ بنائے جانے کا امکان

پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا۔