اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انٹرا پارٹی الیکشن: پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کرنے، 20 روز میں دوبارہ الیکشن کرانے اور انتخابی نشان سے متعلق فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی انتخابات سے متعلق لائحہ عمل چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں کورکمیٹی طے کرے گی، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر کے مطابق بلے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس ہی رہے گا، چیئر مین پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے سنیئررہنما حامد خان نے کہا کہ اس وقت پارٹی لیڈر شپ اور کارکنان جیل میں ہیں، ان حالات میں انٹراپارٹی الیکشن کرانا مشکل ہے ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں ہے ، چیئر مین پی ٹی آئی کو پارٹی الیکشن لڑانے پر غور کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے 20 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار،20 دنوں میں الیکشن کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف نہیں تھے ایسے انتخابات کو قبول نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی 20 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ورنہ انہیں انتخابی نشان نہیں ملے گا۔