اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,293FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اسد قیصر پھٹ پڑے: ایسے انتخابات سے بہتر ہے کہ نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن کردیں

چارسدہ، پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایسے انتخابات سے بہتر ہے کہ نگران کی طرح نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کردیں۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی سے قبل اسد قیصر کا ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسد قیصر کو گلے اور سینے میں معمولی سی تکلیف ہے۔

میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کیلئے جو ماحول بنایا گیا ہے یہ کسی طور پر بھی فری اینڈ فیئر نہیں، ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والی اپوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئی ہے، اس ماحول میں اگر انتخابات ہوئے تو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

اسد قیصر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پی ٹی آئی کیخلاف سارا ظلم و جبر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کر رہی ہے جبکہ نواز شریف کو وزیراعظم بنانا ہے تو الیکشن کی کیا ضرورت ہے، ایسے انتخابات سے بہتر ہے کہ نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے۔

اسد قیصر کا مزید یہ کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی کا سارا معاملہ لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے۔