اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی ورکرز اور پولیس میں جھڑپ، گولیاں چل گئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار اور تحریک انصاف کا پارٹی ورکر زخمی ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دیر بالا میں دفعہ 144 کے نفاذکے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے ورکر کنوینشن کاانعقاد کیا گیا تھا۔

پولیس کارروائی کے دوران فائر لگنے سے پولیس اہلکار سمیت ایک شخص زخمی ہو گیا۔ خبروں کے مطابق جھڑپ کے باوجود ورکر کنوینشن جاری رہا۔

چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 نافذ کی گئی جس کے مطابق شہر میں کسی قسم کی بھی سیاسی سرگرمی پر پابندی ہے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو دیر بالا کے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔