اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,207FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

محنت کے باوجود بھی سلیکٹ نہ ہونے پر دکھ ہوا :محمد عباس

قومی ٹیسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نظر آنداز کیے جانے پر دکھ ہوا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس کا کہنا تھا کہ اتنی محنت کے باوجود بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا،مجھے نظر انداز کیا گیا جس کا دکھ ہوا،برطانیہ منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹیم مینجمنٹ تبدیل ہوئی تو مجھ 2 فون کیے گئے، محمد وسیم چیف سلیکٹر بنے تو انہوں نے آگاہ کیا کہ مجھے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیالیکن کہا گیا کہ آپ پر ہماری نظر ہے۔

ون ڈے رینکنگ: بھارتی بولر محمد سراج نمبر ون بولر بن گئے

محمد عباس نے کہا کہ مجھے کس وجہ سے ڈراپ کیا گیا مجھے کچھ نہیں بتایا گیا کہ میری اسپیڈ میں مسئلہ ہے فارم نہیں ہے،مجھے میری خامیوں کے متعلق نہیں بتایا گیا کہ مجھے کس چیز پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کنٹریکٹ سی تھا ٹیم میں شامل ہوا پرفارمنس دیکھائی تو بی کیٹگری میں چلا گیا،پھر مجھے سینٹرل کانٹریکٹ سے ہی باہر کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں مصباح الحق، بابراور سرفراز کی قیادت میں بھی ٹیسٹ کھیل چکا ہوں ،جب سلیکٹ نہیں ہوا تو کہا کہ گیا کہ مایوس نہ ہوں محنت جاری رکھیں۔