اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جارجیا: امریکہ میں ایک خاتون نے سینڈوچ کی ادائیگی کرتے ہوئے” ٹپ“کے طور پر 20 لاکھ سے زائد رقم ریسٹورنٹ کو بھیج دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا کی ایک خاتون کیلئے معمولی سا لنچ اس وقت ڈراؤ نے خواب میں بدل گیا ، جب اس نے 7 ڈالر کے سینڈوچ پر حادثاتی طور پر 7 ہزار 105 ڈالر کی ٹپ دیدی ، خاتون کو حادثاتی طور پر بھیجی گئی رقم واپس لینے کیلئے اپنے بینک سے لڑنا پڑا۔

ٹپ دینے والی خاتون کا رنر کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے کارڈ سے ادائیگی کر رہی تھیں تو سسٹم کی خرابی کے باعث ا نکے موبائل کے درج کیے گئے آخری چھ ہنسے ٹپ میں تبدیل ہو گئے ۔

دنیا کے امیر ترین لوگ اگر غیرب ہوتے تو کیسے دکھتے؟دلچسپ تصاویر

بینک نے سسٹم کی خرابی کو مسترد کرتے ہوئے انکی رقم واپس لوٹانے سے انکار کر دیا جس کے بعد انہوں نے اس مسئلے میں مدد کیلئے ریسٹورانٹ کا دورہ بھی کیا ، لیکن وہاں کے مینیجر نے کہا کہ صرف انکا بینک ہی اس میں انکی مدد کر سکتا ہے ۔

حادثاتی طور پر ٹپ دینے والی خاتون کا کہنا ہے کہ بہت محنت اور بحث و مباحثہ کے بعد آخرکار ایک ماہ بعدبینک انکی اضافی رقم کو واپس کرنے پر رضا مند ہو گیا اور انہیں رقم واپس مل گئی۔