اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایلون مسک نے غزہ کو اسٹار لنک فراہم نہ کرنے پر اسرئیل سے اتفاق کر لیا

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے اسرائیل کا دورہ کیا، انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات بھی کی۔

ایلون مسک آج صبح اسرائیل کے دورہ پر پہنچے جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ حماس کے حملے میں متاثرہ اسرائیلی علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

ایلون مسک نے یہ اچانک دورہ اس وقت کیا جہاں انہیں ایک پوسٹ کے رپلائی میں اسرائیل کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور اس پوسٹ کو اسرئیل مخالف قرار دیا جا رہا تھا۔

حماس اسرائیل تنازع سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، ایلون مسک

اس پوسٹ کے بعد مختلف کمپنیوں نے ایکس کو اشتہار نہ دینے کا اعلان کیا تھا، ایلون مسک نے اپنے دورہ کے دوران اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر ایلون مسک نے اسرائیلی وزیر برائے ٹیلی کمیونیکیشن کے ساتھ ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے جس کے مطابق ایلون مسک اسرائیل کی اجازت کے بغیرغزہ کو سیٹلائٹ لنک نہیں دے سکیں گے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نےموجودہ صورتحال کے دوران غزہ کے لیے انٹرنیٹ لنک اور فری سیٹلائٹ لنک فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔