اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دنیا میں حق اور باطل کی جنگ لڑی جا رہی ہے: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ دنیا میں اس وقت حق اور باطل کی جنگ لڑی جا رہی ہے۔

سکھر میں انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت لوگ وہ ہیں جو تنکوں کی طرح زمانے کے ساتھ چلنے اور اڑنے کے بجائے حق کا ساتھ دیں اور پھر حق پر ڈٹ جائیں۔

سراج الحق نے کہا کہ غزہ اور فلسطین ان دو ارب مسلمانوں کے لئے ایک امتحان ہے جنہوں نے معصوم بچوں کی شہادت پر کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھر میں ایک نقشہ رکھتے ہیں، اپنے بچے کو سمجھانے کے لئے کہ یہ فلسطین کا نقشہ ہے یہ آپ کی بستی ہے۔

حکومت نے امریکا کے حکم پر غزہ مارچ کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا:سراج الحق

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ اردن کی جانب سے فلسطینیوں کو شہریت دینے کا کہنے کے باوجود بھی فلسطینیوں نے اپنا ملک نہیں چھوڑا۔