اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہونڈا نے پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں آزمائشی بنیادوں پرالیکٹرک بائیکس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان میں موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60 سال مکمل کرلیے ہیں۔

اٹلس ہونڈا میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگزیکٹیو وائس پریزیڈینٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی آیوما، چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس ابے نوریاکی اور دیگر نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ابے نوریاکی نے کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا ای بینلے آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا۔

بیٹے نے کبھی نہیں بتایا کہ اسے کوئی ٹینشن ہے: والد بلال پاشا

اٹلس ہونڈا کے صدر اور سی ای او ثاقب ایچ شیرازی نے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے فروخت، لوکلائزیشن، پرزہ جات کے کاروبار، روزگار اور قومی خزانے کو ٹیکسوں کی ادائیگی کا احاطہ کیا۔