اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,833FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

میڈکل داخلہ ٹیسٹ میں ناکامی، طالبعلم نے خود کشی کر لی

پشاور میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں ناکامی پرطالب علم نے خود کشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم نے ہاسٹل کے کمرے میں نشہ آور گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔

خبروں کے مطابق طالبعلم زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سمیسٹر میں زیر تعلیم تھا۔

ہاسٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالب علم کو تشویش ناک حالت میں ہاسٹل کے کمرہ میں پایا گیا جسے بعد ازاں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔

سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ بلال پاشا نے خود کشی کرلی

طالب علم کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں ناکامی پر خود کشی کی وہ پہلے بھی دو مرتبہ ٹیسٹ میں ناکام ہو چکا تھا۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے طالبعلم کا تعلق پارہ چنار سے تھا۔