اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,297FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ویتنام میں شہری کی کھوپڑی میں چاپ اسٹک پھنس گئی

ویتنام میں شہری کی کھوپڑی میں 5 ماہ تک چاپ اسٹک پھنسی رہی لیکن اسے احساس تک نہ ہوا۔

خبروں کے مطابق شہری کو 5 ماہ بعد یہ احساس تب ہوا جب اس کے سر میں درد رہنے لگا اور ناک، آنکھوں سے مادہ خارج ہونے لگا۔

5 ماہ بعد جب ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ اس کی کھوپڑی میں چاپ اسٹک کے دو ٹکرے پھنسے ہوئے ہیں ۔

مریض نے بتایا کہ 5 ماہ قبل ایک لڑائی کے دوران اسے چوٹیں آئیں جس کے بعد اسے اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

فریج اٹھا کر3 بلندترین چوٹیاں سرکرنے کا دلچسپ ریکارڈ

اسپتال سے علاج کے بعد اس کے سر میں مسلسل درد رہنے لگا تھا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سٹی اسکین سے پتہ چلا کہ کچھ بیرونی اشیاء مریض کے ناک میں موجود ہیں۔

مکمل جائزے کے بعد پتہ چلا کہ مریض کے ناک سے داخل ہو کر اس کی کھوپڑی میں گھسنے والی چیز چاپ اسٹک کے 2 چھوٹے ٹکرے تھے۔

دنیا کے امیر ترین لوگ اگر غیرب ہوتے تو کیسے دکھتے؟ دلچسپ تصاویر

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے سرجری کی مدد سے مریض کے ناک کے اندرونی حصہ سے چاپ اسٹک نکال لیں جس کے بعد مریض تندرست ہے۔