اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فریج اٹھا کر3بلندترین چوٹیاں سرکرنے کا دلچسپ ریکارڈ

برطانیہ کے فوجی نے اپنی کمر پر فریج اٹھا کر 24 گھنٹوں میں 3 بڑی چوٹیاں سر کر لیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مائیکل کوپ لینڈپر کمر پر فریج اٹھاتے ہوئے 24 گھنٹوں انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز کے تین بلند ترین سر کے سب کو حیران کر دیا ۔

مائیکل کوپ نے یہ کارنامہ خیراتی کام کیلئے رقم اکٹھا کرنے کیلئے کیا تھا۔

مائیکل کہتے ہیں کہ تین چوٹیوں کو سرکرنا میرے لیے بہت مشکل تھا ، میں نےبہت تیزی سے دوڑ کر یہ دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

مائیکل نے بتایا کہ فریج اٹھانے کا مقصد ذہنی صحت کے مسائل کے بوجھ کو واضح کرتا ہے ، انہوں نے ذہنی صحت کے خیراتی ادارے ”مائینڈ“ کیلئے ہزراوں ڈالر جمع کیے ۔

مائیکل نے بتایا کہ ایسا کرنے کیلئے انہیں بہت محنت کرنا پڑی ، چوٹیاں سر کرنے کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوئی ، بہت تیز چلنا پڑا، تیز ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا ۔

مائیکل نے اسکاٹ لینڈ کی بین نیوس چوٹی، انگلینڈ کی اسکا فیل پائیک اور ویلز کی سنوڈن پہاڑ کی چوٹیاں سر کی ہیں ۔

مائیکل نے مزید یہ کہا کہ اپنی کمر پر فریج رکھ کر دوڑنا بہت تکلیف دہ عمل تھا، بہرحال مائیکل اس کارنامے سے 7 ہزار پاؤنڈ سے زائد جمع کرنے میں کامیاب ہوئے ۔