اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میاں صاحب ووٹ کی بے عزتی نہ کریں :بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میاں صاحب ووٹ کو عزت دیں ووٹ کی بے عزتی نہ کریں۔

خبروں کےمطابق بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں وکلاء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو عوامی مسائل کا علم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ضرورت یہ ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ سیاست میں دشمنیاں اب ذاتی بن چکی ہیں جو کہ ملک اور عوام کے لیے اچھا نہیں۔

عوام آٹھ فروری کو سرپرائز دیں گے: بلاول بھٹو

انہوں نے مزید کہا کہ لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے کر رہے ہیں۔ جو بھی حالات ہوں، ہر پچ پر کھیلنا جانتے ہیں، 8 فروری کو عام انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔۔