اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,416FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جنرل باجوہ عدالت میں جائیں بتائیں کہ عمران خان کو کس طرح لایا گیا: جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اچھا موقع ہے جنرل (ر) جاوید باجوہ عدالت میں جائیں اور بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کس طرح سے حکومت میں لائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ سائفر کیس میں جنرل (ر) باجوہ اور امریکی سفیر کو عدالت میں بلاؤں گا۔ اچھا موقع ہے جنرل (ر) باجوہ کو جا کر یہ بتانا چاہیے۔

حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں عدالت سے رجوع کریں گے: سعد رفیق

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ عدالت میں جا کر بتائیں کہ کس طرح ایک مانیٹرنگ جج کو بٹھا کر نواز شریف کو سزا دلوائی گئی۔ جنرل (ر) باجوہ عدالت میں جا کر سچ بتائیں تا کہ عمران خان کو سزا دلوائی جا سکے۔