اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چلے کے بعد سے کوئی ٹوئٹ نہیں کی، شیخ رشید

راولپنڈی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے اور چلے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگست 2023 میں پنجاب حکومت نے بتایا تھا کہ میرے خلاف کوئی کیس نہیں اور آج میرے خلاف عدالت میں 10 مقدمات کی تفصیل جمع کرائی گئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میری حلقہ 56 اور 57 کی چھوٹی سی سیاست ہے، بچپن سے یہ سوچ ہےسب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں، اداروں کا احترام سب پر لازم ہے اور چلے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا۔

میرے منہ سے ایسی باتیں نہ نکلوائیں کہ دوبارہ چلہ کاٹنا پڑے: شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کے بیان پر یقین کرنا چاہیے، الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، اگر الیکشن نہیں ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔