اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی جس میں الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

خبروں کے مطابق ملاقات میں جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجازالاحسن اور آٹارنی جنرل پاکستان بھی شریک تھے۔

اے آر وائی کی خبر کے مطابق چیف جسٹس نے الیکشن کمشنر کو سپریم کورٹ طلب کیا تھا، الیکشن کمشنر نے انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے متعلق ججز کو آگاہ کیا۔

شوکت عزیز برطرفی کیس: جنرل (ر) فیض سمیت 4 افراد کو نوٹس جاری

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نےبیورو کریسی کی خدمات لینے پر الیکشن کمیشن کا نوٹفیکیشن معطل کیا تھا۔ عدالت نے معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش بھی کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں انتخابی عملے کی تربیت کا عمل بھی رک گیا تھا۔