اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,302FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شوکت عزیز برطرفی کیس: جنرل (ر) فیض سمیت 4 افراد کو نوٹس جاری

اسلام آباد، سپریم کورٹ نے معزو ل جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت 4 افراد کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے فیض حمید، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ انور کاسی اور رجسٹرار ارباب عارف، سابق بریگیڈیئر عرفان رامے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

دوران سماعت معزول جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیجانب سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے 4 افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

راولپنڈی سے اغواء ہونے والا پراپرٹی ڈیلر محمد اسماعیل بازیاب: کتنے کروڑ تاوان دیا؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان 4 افراد پر سنگین الزامات ہیں، انکودفاع کا موقع ملنا چاہیے ، یہ افراد عدالت آکر اپنا دفاع کریں کہ ان پر لگے الزامات درست ہیں یا نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے اگر کسی پر براہ راست الزام نہیں تو اسے نوٹس نہیں بھیجنا چاہیے اس سے عدالت کی بدنامی ہوگی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ کے بارے میں باتیں تو بہت سنی ہیں لیکن ابھی تک کوئی کڑی جنرل باجوہ سے نہیں جڑ رہی اس لیے انہیں نوٹس جاری نہیں کر سکتے۔