اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایلون مسک اپنی یونیورسٹی کھولنے کے خواہشمند

ٹیسلا، ایکس ( ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک حیرت انگیز منصوبوں کیلئے جانے جاتے ہیں، مگر اب وہ جس منصوبے پر کام کر رہے ہیں وہ عجیب تو نہیں لیکن کسی نے تصور نہیں کیا ہوگا کہ ایلون مسک ایسا بھی کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایلون مسک ایک نئی یونیورسٹی کھولنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ٹیکس دستاویزات سے معلوم ہوا کہ ایلون مسک نے اس مقصد کیلئے 10 کروڑ ڈالرز اپنے فلاحی ادارے دی فاؤنڈیشن کو عطیہ کیے ہیں۔

چین میں ٹرین حادثہ، 102 افراد شدید زخمی

اس عطیے سے آسٹن میں ایک پرائمری اسکول کھولا جائے گا جسکے بعد اسے یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گا، ان اداروں میں سٹوڈنٹس کا داخلہ میرٹ پر ہوگا اور اس معاملے میں سٹوڈنٹس کو اپنی تعلیم مکمل کرنے میں مالی دشواری بھی نہیں ہو گی، اگرکسی طالب علم کو ضرورت ہوگی تو دستاویزات کے مطابق ادارے کے اخراجات وغیرہ عطیات سے پورے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک 2020 میں ٹیکساس منتقل ہوئے تھے اور 2021 میں انہوں نے ٹیسلا کا ہیڈ کوارٹر بھی کیلیو فورنیا سے آسٹن منتقل کر دیا تھا۔