اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,949FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

راولپنڈی سے اغواء ہونے والا پراپرٹی ڈیلر محمد اسماعیل بازیاب: کتنے کروڑ تاوان دیا؟

پولیس نے راولپنڈی سے اغوء ہونے والے پاکستان کے مشہور پراپرٹی ڈیلر محمد اسماعیل کو ایک ماہ بعد بازیاب کروا لیا،ملزمان کی جانب سے 25 کروڑ تاوان کی ڈیمانڈ کی گئی تھی ۔پولیس نے 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اغواء ہونے والے پراپرٹی ڈیلر کو ایک ماہ بعد بازیاب کروایا گیا۔ اہل خانہ اغواء کاروں کو 15کروڑ روپے تاوان ادا بھی کر چکے تھے۔

ملزمان نے 15 کروڑ روپے وصول کرنے کے باوجود مغوی کو نہیں چھوڑا اور مزید 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔

شوکت عزیز صدیقی کو اب بحال نہیں کیا جا سکتا: چیف جسٹس نے وجہ بتا دی

راولپنڈی پولیس کی ٹیم نے انٹیلی جنس اداروں کی معاونت سے سراغ لگاکر مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔کارروائی کے دوران مرکزی ملزم پائیو دین خان ساتھیوں سمیت روپوش ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مغوی اسماعیل کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا، جس میں مغوی نےپولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے تاوان کے لیے ادا کی گئی 15 کروڑ روپے کی رقم بھی برآمد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔