اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر سمیت 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک

تفصیلات کے مطابق پولیس کی درخواست پر نادرا نے 9 اور 10 مئی کے مقدمات کے اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کیے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی میں شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے، اشتہاری ملزمان قومی شناختی کارڈ بلاک ہونے پر تمام سہولیات سے محروم رہیں گے۔

پولیس حکام نے کہا کہ تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیرقانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے۔

شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ 18 اشتہاری ملزمان میں مرادسعید، اعظم سواتی، حماداظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈا پور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ملک ندیم عباس اور غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ان تمام اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 18 اشتہاری رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لئے نادرا کو لسٹ پہلے ہی ارسال کردی گئی تھی فہرست میں شامل افراد مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔