اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کینیڈا نے غیر قانونی امیگرنٹس کومستقل رہائشی بنانے کا اعلان کر دیا

لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی ،کینیڈا نے شہریت دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

وزیر امیگریشن مارک ملر نے اعلان کیا کہ کینیڈا میں مقیم قانونی دستاویزات کے بغیر رہنے والے افراد کو مستقل رہائشی کارڈ جاری کر دئیے جائیں گے۔

خبروں کے مطابق فیصلے سے لاکھوں رفیوجیز سمیت ان افراد کو بھی فائدہ ملے گا جن کے ورک پرمٹس یا انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے ویزا کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔

کینڈا کے سوئمنگ پول میں 75 لیٹر پیشاب کا انکشاف

وزیرامیگریشن کے مطابق غیر قانونی قیام پذیر امیگرنٹس کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کینیڈا میں 2025تک 5 لاکھ افراد کو امیگریشن دینے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں قانونی دستاویزات کے بغیر 3 لاکھ سے 6 لاکھ افراد قیام پذیر ہیں۔ وزیر امیگریشن کے مطابق حکومت کینیڈا کے نئے فیصلے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔