اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مہنگی روٹی فروخت کرنے والے تندور مالکان کیخلاف انتظامیہ کا ایکشن، 9 گراں فروشوں کو جرمانے

 ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں روٹی اور نان کے نئے نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تندوروں پر ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کی جارہی ہے، گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے 86 مقامات پر انسپکشن کی گئی خلاف ورزی کے مرتکب 9 افراد پر 22 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسپشل برانچ کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کی تفصیلی چیکنگ کی گئی، روٹی کا وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام پر عمل درآمد کروایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد وصولی اور وزن میں کمی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سختی سے روٹی اور نان کے ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، کسی فرد کو حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے کہا کہ تندور مالکان روٹی و نان کی ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

latest urdu news