اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی خاتون سے مبینہ زیادتی

پنجاب کے ضلع قصور میں تین ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے بھسرپور میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکے کو مرغا بنا کر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ڈاکو زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو خواتین زخمی بھی ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، مبینہ زیادتی کا شکار خاتون کو میڈیکل کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔