اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کے الزام سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نے عزیز الدین کاکا خیل کی درخواست مسترد کر دی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست بادی النظر میں ذاتی رنجش کا باعث لگتی ہے، سیاسی وابستگی کا الزام ثابت نہیں ہوا اور فواد حسن فواد بطور بیورو کریٹ اچھی شہرت کے حامل رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

واضح رہے کہ عزیز الدین کاکا خیل نے فواد حسن فواد کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں سیاسی وابستگی کا الزام عائد کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی وابستگی کے الزام میں وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔